مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے زیر اہتمام وکالت کی ڈگری سے سرفراز مسلم نوجوانوں کی استقبالیہ تقریب
*کامیاب نوجوان وکلاء کو "پاسبان عدل" کے خطاب سے نوازا جائے گا*
مالیگاؤں (ریس ریلیز) ملک کے مختلف شعبوں میں مسلم اقلیت کی نمائندگی برائے نام ہے یا پھر کہہ لیجیے نہیں کہ برابر۔ خاص طور پر شعبہ وکالت اور نظام عدلیہ میں مسلم اقلیت کی نمائندگی وقت کا تقاضہ ہے. ایسے حالات میں مالیگاؤں شہر کے تقریباً دو درجن مسلم نوجوانوں نے وکالت کی ڈگری میں کامیابی حاصل کی. جن کی کامیابی پر مسلم حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے کہ آئندہ مستقبل میں یہی نوجوان نظامیہ عدلیہ اور شعبہ وکالت میں مسلم نمائندگی کا حق ادا کرینگے.
مالیگاؤں شہر کے ترقی پسند نوجوانوں کی تنظیم مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے زیر اہتمام وکالت کی ڈگری سے سرفراز تمام نوجوانوں کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں بروز منگل بعد نماز مغرب 23 مارچ 2021 کو بمقام کوالیٹی بیکری, سعیدہ حجن مسجد کے بازو میں, نزد قریش جماعت خانہ, عبداللہ نگر میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی ہے.
اس استقبالیہ تقریب میں بطور صاحب اعزاز تمام نوجوان وکلاء کا استقبال اور انھیں "پاسبان عدل" کے خطاب سے نوازا جائے گا. اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی شہر کے سینئر و معروف وکلاء کو مدعو کیا گیا ہے تاکہ نوجوان وکلاء کی حوصلہ افزائی ہو اور انھیں اس فیلڈ میں مزید رہنمائی بھی حاصل ہو.اس پروگرام کی نظامت معروف ناظم مشاعرہ جناب عمران راشد نبھائیں گے. پروگرام لاک ڈاؤن کی مناسبت سے دائرہ قانون میں سوشل ڈسٹنسگ کے ساتھ منعقد کیا جائے گا. اس پروگرام میں تشریف لانے والے حضرات سے گزارش ہیکہ ماسک لگا کر آئیں.
مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے احتشام شیخ بیکری والا (صدر), عمران راشد( نائب صدر ) صابر ماسٹر موبائل والے (جنرل سیکریٹری),اسامہ اعظمی (ترجمان), قاری رئیس عثمانی ، پروفیسر وسیم موسی ، پروفیسر حبیب الرحمن، ببو ماسٹر، ابوذر غفاری، ندیم شیخ، مدثر مدّو اور دیگر اراکین کی جانب سے شہر کے ترقی پسند افراد اور خصوصی طور پر مالیگاؤں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں سے اس استقبالیہ تقریب میں شرکت کی گزارش کی ہے.
0 Comments