ربانی خطاطی مرکز کی طالبہ عمارہ نعیم خان کو انعام
ربانی خطاطی مرکز، جہاں طلباء و طالبات میں خوش نویسی کے ساتھ ساتھ سلیقہ مندی، خوش کلامی، خود شناسی و خوداعتمادی بھی پروان چڑھائی جاتی ہے۔ گاہے بگاہے ان طلباء کی پوشیدہ صلاحیتوں کو بھی تلاش کر کے پروان چڑھانے کی کوشش و کاوش کی جاتی رہی ہے یہی وجہ ہیکہ یہاں خوش نویسی(خطاطی) کے فن سے روشناس ہونے والے طلباء و طالبات مختلف مقابلوں میں بھی شرکت کیا کرتے ہیں گزشتہ دنوں یہاں کے کچھ طلباء نے جہاں آن لائن تقریری مقابلے، آن لائن حمد و نعت کے مقابلوں میں شرکت کی اور انعامات حاصل کیے وہیں سیرت النبی ﷺ پر مبنی کوئز کے مقابلوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا بڑی خوشی و مسرت کا مقام ہیکہ ربانی خطاطی مرکز کی ایک طالبہ "عمارہ نعیم خان" نے سیرت صلی الله عليه وسلم پروگرام نمبر 14، ضلع ناندیڑ، "فتنوں کا دور اور ہماری ذمہ داریاں" کے عنوان سے منعقدہ "کوئز کمپیٹشن" میں نا صرف حصہ لیا بلکہ، کوئز کے سوالات کے جوابات اپنے والدین، سرپرست و اساتذہ سے پوچھے اور کتابوں میں تلاش کیے۔ اور خوش قسمتی سے بذریعہ قرعہ اندازی انعام یافتہ ہوئی اور ایک ٹرافی اور سند کی حقدار قرار پائی اس کامیابی پر ربانی خطاطی مرکز، ادارہ فیضان ربانی، ربانی فاونڈیشن، ربانی دی اسکالر یوٹیوب چینل و بلاگ کی جانب سے بھی دو کتابیں انعام دے کر طالبہ کی حوصلہ افزائی کی گئی- اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا-
0 Comments