The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. لاک ڈاؤن سے بے روزگاری, بھکمری, معاشی تنگی, تعلیمی نقصان اور ذہنی تناؤ کا شکار ہے عام آدمی ‏

لاک ڈاؤن سے بے روزگاری, بھکمری, معاشی تنگی, تعلیمی نقصان اور ذہنی تناؤ کا شکار ہے عام آدمی ‏


لاک ڈاؤن سے بے روزگاری, بھکمری, معاشی تنگی, تعلیمی نقصان اور ذہنی تناؤ کا شکار ہے عام آدمی 

حکومت کورونا کنٹرول کررہی ہے یا عام آدمی ! ایم ڈی ایف 

مالیگاؤں (پریس ریلیز) ملک بھر میں بار بار لاک ڈاؤن کو لیکر عوام انتہائی پریشان ہوچکی ہے. لاک ڈاؤن کا فائدہ کسے اور نقصان کسے ہو رہا ہے یہ بات عوام جان چکی ہے.
شہر کے مشکل ترین حالات کو محسوس کرتے ہوئے مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کی جانب سے مقامی ایڈیشنل کلکٹر کو میمورنڈم دیا گیا اور ریاست مہاراشٹر کے وزیر اعلی و دیگر منسٹرس کو بذریعہ میل مکتوبات بھیجے گئے. جس میں نہ صرف مالیگاؤں بلکہ ریاست مہاراشٹر میں لاک ڈاؤن کو لیکر نرمی کی گزارش کی گئی اور ساتھ ہی مزدور طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد, روزانہ کام کرنے والے تہاڑی مزدوروں, نان گرانٹ اساتذہ, سال بھر سے زائد عرصے سے بے روزگار لوگوں کے سنگین حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کی اس جانب توجہ مرکوز کرائی گئی کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بہت سارے نقصانات اور پریشانیاں پیدا ہورہی ہیں. نیز ماہ رمضان کے پیش نظر انتظامیہ سے نرمی برتنے کی گزارش بھی کی گئی ہے. 

ایم ڈی ایف کے صدر احتشام بیکری والا نے کہا کہ گزشتہ سال کےسنگین حالات سے جھونجنے کے بعد حالات معمول پر آرہے ہیں اور لوگوں نے کورونا وباء کے ساتھ جینا سیکھ لیا. حالانکہ کورونا کو لیکر اب بھی تشویش برقرار ہے کہ یہ وباء کیا واقعی صرف عام آدمی کیلئے ہے کیونکہ سرکار کے ہر پل بدلتے ہوئے فیصلوں سے ایسا ہی لگتا ہے. 

ایم ڈی ایف کے نائب صدر عمران راشد نے کہا کہ جب کورونا ویکسین آگئی ہے تو پھر لاک ڈاؤن کیوں؟ حکومت اور سرکاری افسران کو شاید عوامی تکالیف کا اثر نہیں کیوں کہ انکی تنخواہ جو جاری ہے۔ اثر عام عوام پر ہورہے ہیں۔

ایم ڈی ایف کے ترجمان اسامہ اعظمی نے کہا کہ اب پانی سر کے اوپر ہوچکا ہے۔ اگر لاک ڈاؤن لگایا گیا تو لوگ بھکمری کا شکار اور خودکشی کی جانب گامزن ہوسکتے ہیں۔ 

مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں لاک ڈاؤن کیخلاف سیاسی جماعتوں نے سیاسی کھیل شروع کر دیا ہے. جب ایک عام مکتوب اعلی آفیسران کو دے کر مطالبات منوائے جاسکتے ہیں تو اتنا ہنگامہ اور ڈھونگ کیوں ؟ اس طرح کا بیان مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے اہم رکن قاری رئیس عثمانی نے کیا.

مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے سینکڑوں نوجوانوں نے گذشتہ سال لاک ڈاؤن میں سماجی و فلاحی خاموش خدمات انجام دی تھی اور ایم ڈی ایف کا قیام اس وقت کے سنگین حالات کو دیکھتے ہوئے ہوا تھا. آج اگر پھر سے حکومت لاک ڈاؤن لگانے کیلئے تیار ہے تو ایم ڈی ایف کے نوجوان بھی خدمت خلق کیلئے تیار ہیں.

اگر ضرورت محسوس ہوئی تو شہر کی سیاست سے ہٹکر عامی مفاد میں نرالے انداز سے حکومت و انتظامیہ پر دباؤ بنانے کے لئے ایم ڈی ایف زبردست احتجاج کرسکتی ہے۔

میمورنڈم کے وقت ایم ڈی ایف کے سیکریٹری صابر سر موبائل والے، پروفیسر وسیم بیگ، ابوذر غفاری، ببو ماسٹر، پروفیسر حبیب الرحمن، و دیگر اراکین موجود تھے۔

Post a Comment

0 Comments