The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی شان مبارکہ میں گستاخیاں ناقابل برداشت ..... ‏

پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی شان مبارکہ میں گستاخیاں ناقابل برداشت ..... ‏


پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی شان مبارکہ میں گستاخیاں ناقابل برداشت ..... 
گستاخوں کو عبرتناک سزا دلوانے کے لیے سخت قانون کی ضرورت ، وزیر اعلی مہاراشٹر اور مسلم ایم ایل ایز کو روانہ کیے جائیں گے ریاست بھر سے مطالباتی خطوط ......... 
دفتر رضا اکیڈمی پر وکلا حضرات کی میٹنگ میں کیے گئے کئی اہم فیصلے ......... 
.............................................
مالیگاؤں / حضور سید عالم مصطفیٰ جان رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان مبارکہ میں گستاخیوں کا جو سلسلہ دراز ہوتے چلا رہا ہے وہ مسلمانوں کے لیے انتہائی تکلیف دہ ہے، ہمارے ملک میں مذہبی منافرت پیدا کرنے والوں کے خلاف 153A اور 295C جیسی دفعات ہیں لیکن اس کا کوئی ڈر اور خوف مذہبی شرپسندوں پر نہیں ہورہا ہے اس لیے ضرورت ہے کہ ملکی اور ریاستی سطح پر ایسا سخت قانون بنوانے کے لیے جدوجہد کی جائے جس کے ذریعے خاطیوں کو عبرت ناک سزائیں دلوائی جا سکیں اس طرح کا مشورہ ایک درجن سے زائد قانون داں حضرات نے دفتر رضا اکیڈمی پر منعقدہ ایک اہم مشورتی میٹنگ میں دیا ...... ,
اس موقع پر ڈاکٹر رئیس احمد رضوی نے وکلاء کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ نبی پاک صل اللہ علیہ وسلم کی عزت و ناموس کے عنوان پر آپ حضرات نے جس بیداری کا مظاہرہ کیا ہم اس کے لیے آپ سبھی حضرات کے شکر گزار ہیں، اس موقع پر ایڈوکیٹ فاروق میمن ، ایڈوکیٹ اعظم خان ، ایڈوکیٹ ہدایت اللہ نے قانونی نکتہ ء نظر سے بہت ہی مفید مشورے پیش کیے ، اس میٹنگ میں ایڈوکیٹ جمال ناصر، 
 ایڈوکیٹ انصاری عبدالرحمن نہال احمد ، ایڈوکیٹ جمیل احمد عبدالغفار، ایڈوکیٹ فہیم اختر منیر خان، ایڈوکیٹ فریدالدین شہاب الدین، ایڈوکیٹ زبیر شیخ، ایڈوکیٹ محمد اسحاق یوسف ، ایڈوکیٹ ریاض عتیق اور ایڈوکیٹ زبیر سودا گر کے علاوہ ڈاکٹر حامد اقبال، حاجی یوسف الیاس اور ڈاکٹر رئیس احمد رضوی اور رضا اکیڈمی کے مقامی ذمہ داران شریک تھے ، ڈاکٹر حامد اقبال نے کہا کہ قانونی جدو جہد حالانکہ بہت صبر آزما ہے لیکن اسی کے ذریعے ہم شرپسندوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا سکتے ہیں ، قبل افطار اور بعد افطار وکلا کے ساتھ دو مشاورتی نشستوں کا اہتمام رضا اکیڈمی پر کیا گیا ، جس میں نرسنگھانند کے خلاف مالیگاؤں میں درج کی گئی ایف آئی آر پر بھی گفتگو ہوئی، وکلاء نے کہا کہ یہ شخص صرف مسلمانوں کا ہی دشمن نہیں ہے بلکہ ہمارے ملک کو بھی اپنے گندے خیالات کے اظہار سے نقصان پہنچا رہا ہے اس نے صرف ایک مرتبہ شان رسالت صلی اللہ علیہ وسلم میں گستاخی نہیں کی ہے بلکہ کئی موقعوں پر اس بد بخت نے اسلام قرآن اور مسلمانوں کے علاوہ ملک کے سیاسی رہنماؤں بالخصوص گاندھی جی ، سابق وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو اور سابق صدر جمہوریہ ہند اے پی جے عبدالکلام کے خلاف بھی نفرت انگیز بیانات دیے اس لیے کوشش کی جائے کہ اس کے خلاف متعدد شکایات درج ہوں ...... 
میٹنگ میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ وزیر اعلیٰ مہاراشٹر کو ایک خط مہاراشٹر کے تمام ضلعوں اور شہروں سے روانہ کیا جائے جس میں یہ مطالبہ کیا جائے کہ حکومت مہاراشٹر ایک ایسا قانون بنائے جس کے ذریعے صرف اسلام ہی نہیں بلکہ دیگر مذاہب کے پیشواؤں کی توہین کو بھی سخت جرم قرار دیا جائے اور مجرموں کے لیے کم ازکم دس سال قید کی سزا تجویز کی جائے، اس خط کی کاپیاں مہاراشٹر کے تمام مسلم ممبران اسمبلی کو بھی روانہ کی جائیں تا کہ وہ بھی اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کرتے ہوئے اس حساس مسئلے پر قانون سازی کے لیے حکومت مہاراشٹر کے سامنے نمائندگی کر سکیں ........ ، ایڈوکیٹ فاروق میمن نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت و شان کو تو ان کے رب نے بلند کیا اسے کبھی گھٹایا نہیں جاسکتا ، موصوف نے کہا کہ امت مسلمہ اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں اپنا سب کچھ قربان کر سکتی ہے ، جو لوگ شان رسالت میں گستاخیاں کر رہے ہیں وہ ملک کے دستور اور قانون کی نظر میں بھی مجرم اور گناہ گار ہیں انہیں پناہ دینے کی بجائے جیل میں بھیجا جائے، ایڈوکیٹ اعظم خان نے کہا کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی شان مبارکہ میں توہین کا ارتکاب کر نے والے بدبختوں کے خلاف رضا اکیڈمی اور تحفظ ناموس رسالت بورڈ کے ذریعے ہورہی قانونی جدوجہد اور کوشش قابل ستائش ہے ، اس عظیم مقصد کے لیے ہم تمام وکلاء کی خدمات حاضر ہیں ، ایڈوکیٹ ہدایت اللہ نے کہا کہ اسلام، قرآن اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف زہر اگل کر نرسسنگھا نند نے عالمی سطح پر ہمارے ملک کی شبیہ کو سخت نقصان پہنچایا ہے ، حکومت وقت جتنی جلد اس بات کو سمجھ لے اتنا ہی بہتر ہے، حاجی یوسف الیاس نے کہا کہ قوم کے ہر فرد کی یہی خواہش ہے کہ شان رسالت صلی اللہ علیہ وسلم میں گستاخیوں کا سلسلہ بند ہو جو تجاویز یہاں زیر بحث آئی ہیں اس کے مطابق ان شاء اللہ ہم اپنے شہر کےوکلاء حضرات کے ساتھ مل کر اسے آگے بڑھانے کی کوشش کریں گے، رضوی سلیم شہزاد نے کہا کہ چونکہ مہاراشٹر میں شیو سینا، کانگریس اور راشٹروادی کانگریس کی حکومت ہے اس لیے ان تینوں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے بھی رابطہ کیا جائے گا، 
حضرت مولانا سید معین میاں صاحب اشرفی الجیلانی اور رضا اکیڈمی کے سربراہ الحاج محمد سعید نوری کے توسط سے انہیں بھی اس مطالبے کی اہمیت و ضرورت سے آگاہ کیا جائے گا .... 
اس موقع پر رضا اکیڈمی کے حافظ شریف رضوی، حافظ انیس الرحمن رضوی، شہزاد صدیقی، محمد ابراہیم راجو بھائی، محمد افضل غازیانی، امتیاز خورشید، غلام فرید، دانش رضا، حامد رضوی اور شکیل احمد سبحانی وغیرہ موجود تھے ....

Post a Comment

0 Comments