ممبئی سمیت متحدہ مہاراشٹر کی تشکیل میں مالیگاؤں کا حصّہ
✍🏻: مختار عدیل
یکم مئی یومِ مہاراشٹر کے طور پر منایا جاتا ہے. یہ تاریخ یومِ گجرات بھی ہے. انگریزوں کے تشکیل کردہ صوبہ بمبئی کو مہاراشٹر اور گجرات دو ریاست میں یکم مئی 1960 عیسوی میں لسانی بنیاد پر تقسیم کیا گیا. اس تشکیل میں ممبئی کو گجراتی مانگ رہے تھے جبکہ مہاراشٹر نے اپنا دعویٰ برقرار رکھتے ہوئے ممبئی سمیت مہاراشٹر کو حاصل کیا.
ممبئی سمیت مہاراشٹر کی جدوجہد کی طویل تاریخ میں یہ درج ہے کہ مہاراشٹر کی تحریک جسے سنیکت مہاراشٹر تحریک کہا، لکھا اور پڑھا جاتا ہے اس میں *ساتھی نہال احمد* بنفس نفیس نہ صرف شامل رہے بلکہ متحدہ مہاراشٹر سمیتی کے بانی سکریٹری پروفیسر ایس ایم جوشی کے شانہ بشانہ تحریکی سرگرمیوں میں حصہ لیا.
متحدہ مہاراشٹر کی تحریک کو *بھاؤ صاحب ہیرے* کا یوگ دان بھلایا نہیں جا سکتا. بھاؤ صاحب ہیرے اس تحریک کی مضبوط قیادت کا نام ہے. یشونت راؤ بلونت راؤ چوہان، اِندرا گاندھی اور دوسرے سیاسی لیڈروں کو بھاؤ صاحب ہیرے نے اس بات کیلئے قائل کرنے میں کامیابی حاصل کی تھی کہ ممبئی کو مہاراشٹر کی راجدھانی بنائی جائے.
اس طرح مالیگاؤں کے خمیر سے بنیادی تعلق رکھنے والے بھاؤ صاحب ہیرے اور ساتھی نہال احمد نے ممبئی سمیت مہاراشٹر کی تشکیل میں مالیگاؤں کا حصّہ ادا کیا. ہم اپنے ان سیاسی رہنماؤں کی دور اندیشی کو سلام کرتے ہیں.
*مہاراشٹر زندہ باد*
0 Comments