The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. جنتادل و سوشلسٹ گھرانے کے قدر آور سیاست داں محمد شہاب الدین کے انتقال پر بہار سوگوار

جنتادل و سوشلسٹ گھرانے کے قدر آور سیاست داں محمد شہاب الدین کے انتقال پر بہار سوگوار


جنتادل و سوشلسٹ گھرانے کے قدر آور سیاست داں محمد شہاب الدین کے انتقال پر بہار سوگوار

✍🏻: مختار عدیل 

شمالی ہندوستان کے صوبہ بہار کے قد آور سیاسی رہنما خاص طور پر شمالی ہند کے مسلمانوں کے بے باک نمائندہ محمد شہاب الدین یکم مئی ( آج) انتقال کر گئے. محمد شہاب الدین کے انتقال کی اطلاع پر یقین کرنا دشوار رہا مگر ان کی اہلیہ حنا شہاب الدین نے تصدیق کی تو لوگوں نے تسلیم کیا کہ انتقال کی اطلاع درست ہے. 

 سوشلسٹ گھرانے سے سیاسی سفر شروع کرنے والے محمد شہاب الدین جنتادل کی نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر رہے اس کے بعد لالو پرساد یادو کے ساتھ راشٹریہ جنتادل سے منسلک ہوئے. انہوں نے بہار کے سیوان حلقہ انتخاب سے راشٹریہ جنتادل کے ٹکٹ پر پارلیمنٹ الیکشن میں کامیابی حاصل کی. 1990 سے 1996 تک بہار اسمبلی میں ایم ایل اے کے عہدے پر فائز رہے. 1996 سے 2004 تک سیوان سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوتے رہے.

محمد شہاب الدین مختلف مقدمات میں ماخوذ قرار پائے. ان پر انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد کر دی گئی. تہاڑ جیل، پٹنہ جیل میں قید و بند کی سزائیں بھی کاٹی. اُدھر کئی دنوں سے انہیں کووڈ کی شکایت لاحق تھی، علاج و معالجہ بھی جاری تھا اہل خانہ نے برابر علاج نہ ہونے کی شکایت جیل انتظامیہ کے خلاف کی. محمد شہاب الدین جانبر نہیں ہو سکے. انا للہ وانا الیہ راجعون.

Post a Comment

0 Comments