از قلم.
زاہد_امین
معلم،شیخ امام پرائمری اسکول
*دیکھا ہے کوہ کن کوئی فرہاد کے بغیر*
*آتا نہیں ہے فن کوئی استاد کے بغیر*
اساتذہ کرام کی محبتوں سے لبریز آج ایک تقریب بنام *یوم اساتذہ* ، بمقام *شیخ امام پرائمری اسکول مالیگاؤں* میں بھی منعقد کی گئی. اس باوقار تقریب کا آغاز جماعت پنجم کے ایک طالب علم *ثاقب غفار خان* کی نظامت سے ہوا. ناظم تقریب نے اس باادب محفل کی ابتداء تلاوت کلام پاک سے کرنے کے لیے دو طالب-علم کو آواز دی تاکہ *تلاوت مع ترجمہ* پیش کیا جائے. عربی تلاوت پیش کی *محمد معاذ ابراہیم خان* اور ترجمہ پیش کیا ہے *شیخ ماجد موسی* نے.. 'نعت پاک* کا نذرانہ *آمین اینڈ گروپ* نے انفرادی و اجتماعی پیش کرکے ماحول کو روح پرور بنا دیا.
تقریب کی صدارت اسکول ہٰذا کے ہیڈ ماسٹر *شیخ تنویر سر* کے سپر رہی جنھوں نے بخوشی قبول کرتے ہوئے پروگرام کو آگے بڑھانے کی اجازت مرحمت فرمائی. بعد از آج کے اساتذہ کے ہاتھوں صدر تقریب اور تمام اساتذہ کرام کا پھولوں کے ذریعے خیر مقدم کیا گیا. رسم گل پیشی کے بعد طالبان علم نے اپنی اپنی تقاریر پیش کیں. جماعت چہارم کے طالب علم *شارق خان فیروز خان نے* استاد، ان کی اہمیت اور ادب و احترام پر اپنی لب کشائی بہت ہی دلنشین انداز میں پیش کی اور حاضرین سے دادوتحسین حاصل کی. اسی طرح جماعت پنجم کے طالب علم *محمد عامر محمد شفیق* نے ماہر تعلیم سابق صدر جمہوریہ اور بوجہ یوم اساتذہ *ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن* کے متعلق چند اہم معلومات محفل کے روبرو پیش کرکے اپنے حصے میں خوب تالیاں بٹوریں. وہیں ایک اور طالب علم *معاذ ابراہیم* نے معلم کے حق میں *بہترین اقوال* پیش کرکے اپنے اساتذہ کے تئیں اپنی محبتوں کا برملا اظہار کیا.. معلیمن کی رہنمائی کرتے ہوئے اسی اسکول کی معلمہ *صوفیہ مس* نے بچوں کے سامنے اخلاقی باتیں پیش کرکے ان کی رہنمائی کی..
بعد از 75 جشن آزادی کے موقع پر ہونے والے *ڈرائنگ مقابلے* کے انعامات بھی اسی تقریب میں پیش کئے گئے وہیں پندرہ اگست یوم آزادی کے موقع پر جن بچوں نے ایکشن سانگ اور تقریر پیش کی تھی ان تمام طلباء کو انعام دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی. تقسیمِ انعامات کے فرائض اسکول کی *کلچرل کمیٹی کی سربراہ عرشیہ مس* نے پیش کی. آخیر میں صدر تقریب *شیخ تنویر سر* نے بچوں اور والدین کے سامنے موبائل میں اپنا وقت کھپانے والے سرپرستوں اور بچوں کو نصیحت فرمائیں. اسکول کی پڑھائی پر زور دیا. نماز کی تلقین بھی کی. رسم شکریہ کے فرائض *شیخ صمد سر* نے ادا کی اور صدر موصوف کی اجازت سے پروگرام کے خاتمے کا اعلان بھی کیا.
0 Comments