معذوروں کیلئے مالیگاؤں پرانت آفس میں پندرہ دنوں کے اندر ریمپ کا کام اگر شروع نہیں ہوا تو سخت احتجاج کیا جائے گا
دیویانگ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے کیمپ پولیس اسٹیشن اور پی ڈبلیو ڈی کو ایک تحریری لیٹر دیا گیا ہے جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ تین دسمبر 2019 عالمی یوم معذور کے موقع پر 600 معذوروں پر مشتمل ایک ریلی مشاورت چوک سے نکل کر کلکٹر آفس پہنچی تھی وہاں ہم نے پرانت آفیسر اور تحصیلدار کو بھی ایک لیٹر دئیے تھے کہ آپکی آفس میں معذوروں کو آسانی سے داخل ہونے کے لئے ریمپ بنائی جائے ہمارے لیٹر کے جواب میں 11، فروری 2020 کو تحصیلدار آفس سے ہمیں ایک لیٹر موصول ہوا جس پر لکھا تھا کہ پرانت آفس میں ریمپ بنانے کیلئے ہم نے پی ڈبلیو ڈی آفس میں لیٹر بھیج دیا ہے مگر پی ڈبلیو ڈی کے افسران ابھی تک اس معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لیے ہیں
اسی کے جواب میں دیویانگ سوسائٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر ہمارے مطالبات کو پندرہ دنوں کے اندر منظور نہیں کئے گئے تو دیویانگ سوسائٹی کی جانب سے پی ڈبلیو ڈی آفس کا گھیراو اور وہیں پر زبردست دھرنا آندولن کیا جائے گا حالات بگڑنے کی ساری جواب داری پی ڈبلیو ڈی ڈپارٹمنٹ پر عائد ہوگی الحمدللہ آج ہی پی ڈبلیو ڈی کے انجنئیر کا فون دیویانگ سوسائٹی کو موصول ہوا ہے جس میں انجنئیر صاحب نے بتایا ہے کہ ہم آج ہی پرانت آفس کا دورہ کئے ہیں اور تحصیلدار صاحب سے ملاقات بھی کی ہے جلد ہی پرانت آفس میں معذوروں کے لئے ریمپ کا کام شروع کیا جائے گا بہرحال شہر کے تمام ہی معذور حضرات تیار رہیں اگر پندرہ دنوں کے اندر کام شروع نہیں کیا گیا تھا آئندہ کیا لائحہ عمل طے کریں گے میٹنگ کے ذریعے بتایا جائے گا
جاری کردہ : صدر و اراکین دیویانگ سوسائٹی مالیگاؤں رجسٹرڈ.
0 Comments